افغا نستان میں پاک فوج کے د اخلے کی رپورٹیں بے بنیاد ہیں : دفتر خارجہ

گوادر کی بندرگاہ غیر ملکی حکومتوں اور افواج کے لئے نہیں، پاکستانی عوام کیلئے ہے:ترجمان کی بریفنگ
 
اسلام آباد (آن لائن) دفتر خارجہ نے افغا نستان میں پاک فوج کے د اخلے کی ر پورٹوں کو مسترد کرتے ہوے کہا ہے پاکستان  کابل سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کا خواہاں ہے ،  گوادر کی بندرگاہ غیر ملکی حکومتوں اور افواج کے لیے نہیں بلکہ پاکستانی عوام کے لیے ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رکنیت باعث اعزاز ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے صحا فیوں کو بریفنگ دیتے ہوے کہا پاکستان نے بارہا بھارت کی جانب سے کشمیر میں ماورائے علاقہ و ماورائے عدلت قتل عام کی بات کی ہے۔ اب یہ معاملہ عالمی سطح پر پھیل چکا ہے۔ کئی ممالک نے اس حوالے سے ہمارے موقف کی تائید بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کے مختلف ممالک کے ساتھ دفاعی, تربیتی پروگرام جاری ہیں۔ ہم ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔ 
۔ گوادر کی بندرگاہ چین کو دینے کی ر پورٹوں کی تردید کرتے ہوے انہوں نے کہا   پاکستان نے بارہا کہا ہے کہ گوادر کی بندرگاہ غیر ملکی حکومتوں اور افواج کے.لیے.نہیں بلکہ پاکستانی عوام کے لیے ہے۔ افغانستان کے علاقے واخان میں پاک فوج کے داخلے کی خبریں درست نہیں ہیں۔ پاکستان افغانستان کی سالمیت و خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔ تاہم پاکستانی سکیورٹی فورسز دہشت گرد گروہوں و اکائیوں کے خلاف اپنے سرحدی علاقوں میں آپریشنز کرتی رہتی ہیں۔