قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے بلائے جانے کا امکان

  اسلام آباد(آئی این پی )قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے بلائے جانے کا امکان  ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں مدراس کی رجسٹریشن سے متعلق بل پیش کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں فیک نیوز سے متعلق پیکا ایکٹ ترمیمی بل کی بھی پارلیمنٹ سے منظوری کا امکان  ہے۔پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے پیش کیا جائے گا۔