سعودی عرب کے بعد کئی ممالک پاکستان کیساتھ دفاعی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں اسحاق ڈار

معرکہ حق میں پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیت ثابت کر دی ہے‘ وقت آ گیا ہے  ملک معاشی میدان میں بھی دنیا میں اپنی جگہ بنائے اور اقتصادی طاقت بن کر ابھرے
پاکستان نے عالمی سطح پر  پیغام دیا ہے  وہ نہ صرف اپنی سرحدوں کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے بلکہ علاقائی امن کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے
لندن(آئی  این پی ) نائب وزیراعظم اور  وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار  نے کہا ہے  کئی دیگر ممالک پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں،پاکستان نے معرکہ حق میں خود کو دفاعی طور پر ثابت کردیا، اب معاشی طاقت بننے کا وقت ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مقدمات سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ان   خیالات کا اظہار انہوںنے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے معاہدے میں دونوں ملکوں کا فائدہ ہے، کسی ملک کو اس معاہدے پر تحفظات نہیں  بلکہ کئی دیگر ممالک بھی پاکستان کے ساتھ اس طرح کے معاہدے کرنا چاہتے ہیں۔  انہوں نے کہا  معرکہ حق میں پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیت ثابت کر دی ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ ملک معاشی میدان میں بھی دنیا میں اپنی جگہ بنائے اور اقتصادی طاقت بن کر ابھرے۔  پاکستان نے عالمی سطح پر یہ پیغام دیا ہے کہ وہ نہ صرف اپنی سرحدوں کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے بلکہ علاقائی امن کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مقدمات سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔