بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی عالمی مذمت، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب

بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی عالمی مذمت، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب

بلوچستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں پر دنیا بھر کے ممالک نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

امریکہ، چین، روس، برطانیہ، سعودی عرب، ترکی اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک نے اس واقعے کی شدید مذمت کی اور پاکستان کے امن و استحکام کے لیے حمایت کا اعلان کیا۔

امریکہ: چارج ڈی افیئرز ناتالی بیکر نے کہا کہ امریکہ بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتا ہے اور پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
چین: دہشت گردی کی ہر شکل کی مخالفت کرتے ہوئے پاکستان کے امن، استحکام اور عوام کی حفاظت میں حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
روس، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک: دہشت گردانہ کارروائیوں کی سخت مذمت کی۔
برطانیہ: برطانوی ہائی کمیشن نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
دوسری جانب، بھارتی میڈیا اور را سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر واقعے کے فوراً بعد منظم اور گمراہ کن پروپیگنڈا شروع ہوا، جس میں دہشت گردوں کو مظلوم دکھانے کی کوشش کی گئی۔ ماہرین کے مطابق یہ پروپیگنڈا بھارت کی دہشت گردی کے فروغ کے لیے جاری ڈس انفارمیشن اور نفسیاتی جنگ کا حصہ ہے، اور بلوچستان میں امن، ترقی اور عوامی فلاحی منصوبوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔