ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ساہیوال کے تھانہ یوسف والا اور تھانہ ہڑپہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلوں میں ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی 2 ملزم گرفتار،ناجائز اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل بر آمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزم ڈکیتی و راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ تھانہ یوسف والاپولیس کا اصطبل چوک جبکہ تھانہ ہڑپہ پولیس کا 6 گیارہ ایل کے قریب ملزموں سے سامنا ہوا۔تھانہ یوسف والاپولیس نے ملزم معین سکنہ حویلی لکھا کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ جبکہ تھانہ ہڑپہ پولیس نے ملزم علی عباس سکنہ31/4Lکوبھی زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزموں کے فرار ساتھیوں کی تلاش کیلئے پولیس ٹیمو ں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔