کراچی، مبینہ پولیس مقابلوں میں 7 زخمیوں سمیت 8 ملزم گرفتار

کراچی(آئی این پی )کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلوں میں 7 زخمیوں سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔اتحاد ٹائو ن پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جبکہ ساتھی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی، ادھر گبول ٹان پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔نیو کراچی پولیس نے سیکٹر j-11 کے قریب دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، ملزم کے اسلحہ اور موبائل فونز برآمد کرلئے