آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس

لاہور(کرائم رپورٹر) سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میںسی سی پی او لاہور، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، ڈی آئی جی ایس پی یو، ڈی آئی جی ایڈمن لاہور، اے آئی جی فنانس، اے آئی جی ڈویلپمنٹ اینڈ لاجسٹکس، ایس پی پی ایچ پی اجلاس میں موجود تھے۔ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب، کمانڈنٹس پی سی، سہالہ، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز نے اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس میں پیش رفت، فنڈز کے استعمال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز سمیت متعلقہ افسران نے آئی جی پنجاب کو مکمل اور زیر تکمیل منصوبوں بارے بریفنگ دی ۔سمارٹ پولیس سٹیشنز، سیف سٹیز پراجیکٹس، پولیس چیک پوسٹوں کے تعمیراتی کاموں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،پولیس ٹریننگ اداروں میں بیرکس اور ہاسٹلز، ایس ڈی پی اوز آفسز، پولیس دفاتر، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، فنڈز کے استعمال کا بھی جائزہ لیا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے زیر تکمیل تمام پراجیکٹس کو دی گئی ٹائم لائن میں مکمل کرنے کا حکم دیاانہوں نے نئی سکیموں کی انتظامی منظوری، ٹینڈرنگ کے بعد ڈویلپمنٹ ورک جلد شروع کرنے کی ہدایت کی۔