پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس ،ایف آئی اے کو چالان کیلئے 2 دن کی مہلت

 اگلی پیشی پر تفتیشی کو شوکاز نوٹس اور ڈی جی ایف آئی کو طلب کرتا ہوں،عدالت 
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے میڈیکل کے لیے درخواست سماعت کے لیے منظور
اسلام آباد(بیورو رپورٹ)بنکنگ کورٹ(افنسز)کے جج عبدالغفور کاکڑ کی عدالت نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کو چالان مکمل کرنے کیلئے 2 دن کی مہلت دے دی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران اسپیشل پراسکیوٹر واثق ملک عدالت میں پیش ہوئے، جج عبالغفور کاکڑ نے کہاکہ آپ ابھی تک کیا کررہے ہیں ،چالان مکمل کیوں نہیں ہوا، جس پر پراسکیوٹر واثق ملک نے کہاکہ اس کیس میں متعلقہ ملک سے رائے لینے کیلئے خط لکھ ہوئے ہیں،جج عبالغفور کاکڑ نے کہاکہ میں تفتیشی کو شوکاز نوٹس اور ڈی جی ایف آئی کو طلب کرتا ہوں اگلی تاریخ پر۔یہ معاملہ2022 سے چل رہا ہے اور آپ نے ابھی تک دلچسپی ہی نہیں لی،پراسکیوٹر واثق ملک نے کہاکہ عدالت ایک ہفتے یا دس دن کا ٹائم دے ہم چالان مکمل کر لیتے ہیں،جج عبالغفور کاکڑ نے کہاکہ میں اس معاملے کو دیکھ لیتا ہوں آپ دو دن میں اپنی کارکردگی دکھائیں،عدالت نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کردی۔ادھر فارن فنڈنگ کیس کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کیجانب سے نامزدمجموعی طور پر 6 افرادمیں بانی پی ٹی آئی کے علاوہ طارق شفیع، حامد زمان، ودیگر شامل ہیں،ملزموں پر21 لاکھ ملین ڈالر کی غیرقانونی فنڈنگ کا الزام ہے،پی ٹی آئی کو رقم ووٹ آن کرکٹ لمیٹڈ نامی کمپنی نے بھیجی،پی ٹی آئی کیجانب الیکشن کمیشن کو دیئے گئے ریکارڈ کے مطابق کمپنی عارف نقوی کی ملکیت ہے،پی ٹی آئی کیطرف سے جمع کروائے گئے۔چالان کے مطابق کمپنی فیک ہے کہیں رجسٹرڈ نہیں ہے،ایف آئی اے نے 3 اشتہاری ملزموں کا چالان الگ سے جمع کروایا ہے،ان اشتہاری ملزموں میں عارف نقوی، طارق رحیم شیخ ودیگر شامل ہیں،غیرقانونی طور پر رقم منگوائی گئی اور سرکاری ریکارڈ میں ردبدل کیا گیا۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کے میڈیکل کے لیے درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی گئی۔درخواست میں مئوقف اپنایا گیا کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کا زاتی معالجین سے ٹیسٹ کرایا جائے، پمز میں آنکھوں کے معائنہ پروسیجر کی میڈیکل رپورٹ فراہم کی جائے۔بشریٰ بی بی اور بانی چیئرمین کے میڈیکل کے لیے 3 زاتی معالجین کے نام پیش کیے گئے اور کہا گیا کہ عمران خان کا علاج معالجہ میں زاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف کی موجودگی لازم قرار دی جائے۔وکیل صفائی نے کہا کہ جیل مینوئل مطابق کسی بھی مریض ملزم کا میڈیکل پروسیجر ضرورت ہوتو فیملی کو آگاہ کرنا لازم ہے۔عدالت نے بشریٰ بی بی اور بانی کے میڈیکل ٹیسٹ درخواست سماعت کیلئے منظور کی، آج منگل سپرنٹنڈٹ جیل اڈیالہ سے کمنٹس مانگے گئے ہیں۔وکیل صفائی نے کہا کہ زاتی معالج موجودگی بغیر کسی میڈیکل ٹیسٹ یا پروسیجر کو تسلیم نہیں کریں گے، علیمہ خان کے بنک اکائونٹ شناختی کارڈ پاسپورٹ بحال نا ہوا تو توہین عدالت درخواست دینگے۔