اسلام آباد (آن لائن) بانی پی ٹی آئی کیخلاف فارن فنڈنگ کیس کا چالان تیار کرلیا گیا۔ایف آئی اے کی جانب سے چالان آج بدھ تک جمع کروا دیا جائے گا، بانی پی ٹی آئی کو مرکزی ملزم قرار دے دیاگیا۔جبکہ طارق شفیع، حامد زمان، ودیگر شامل ہیں،ایف آئی اے نے 3 ملزمان کو اشتہاری قرار دیاہے۔عارف نقوی، طارق رحیم شیخ، ودیگر اشتہاری ملزم قراردیاگیاہے۔ذرائع کا کہناہے کہ چالان میں مجموعی طور پر 11 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں مرکزی ملزم قراردیاگیایے۔ایف آئی اے چالان کے مطابق طارق شفیع، حامد زمان، ودیگر شامل ہیں،ایف آئی اے نے 3 ملزمان کو اشتہاری قرار دیاہے۔عارف نقوی، طارق رحیم شیخ، ودیگر اشتہاری ملزم قراردیاگیایے۔دنیا کے مختلف ممالک سے پی ٹی آئی اکاونٹ میں 1800 ٹرانزیکشنز ہوئیں۔پی ٹی آئی اکاونٹ میں رقم نیا پاکستان کے نام سے آئی، ملزمان پر 2.1 ملین ڈالر کی غیرقانونی فنڈنگ کا الزام ہے،پی ٹی آئی کو 2.1 ملین کی رقم ووٹ آن کرکٹ لمیٹڈ نامی کمپنی نے بھی بھیجی، پی ٹی آئی کیجانب الیکشن کمیشن کو دیئے گئے ریکارڈ کے مطابق کمپنی عارف نقوی کی مالکیت ہے، پی ٹی آئی کیطرف سے جمع کروائے گئے ریکارڈ کے مطابق کمپنی کیمن آئرلینڈ میں رجسٹرڈ ہے، چالان کے مطابق کمپنی فیک ہے کہی رجسٹرڈ نہیں ہے