لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق چار سال پرانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود باجوہ 18 نومبر کو کیس کی سماعت کریں گے،درخواست میں فارن فنڈنگ سیمتعلق ایف آئی اے کی انکوائری کو چیلنج کیا گیا ہے ۔ہائیکورٹ ایف آئی اے کو انکوائری سے تاحکم ثانی روک چکی ہے،وفاقی حکومت، ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر درخواست میں فریق ہیں،بانی پی ٹی آئی نے 5 نومبر 2022 کو درخواست دائر کی تھی۔