لاہور (کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سنٹرل آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی اور انکے مسائل سنے۔ آئی جی نے مختلف درخواستوں پر متعلقہ افسروں کو فوری ریلیف فراہم کرنے اور مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کئے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مرحوم کانسٹیبل یاسر مسیح کی بیوہ کو بقایا جات ادائیگی سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ لیڈی کانسٹیبل انعم اسلم کی ٹرانسفر کی درخواست ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی۔