لاہور (خصوصی رپورٹ) آئی جی پولیس پنجاب عبدالکریم نے سنٹرل آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور انکے مسائل سنے۔ انہوں نے مختلف درخواستوں پر متعلقہ افسروں کو فوری ریلیف کی فراہمی اور مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کیے۔ آئی جی نے ریٹائرڈ مرحوم سب انسپکٹر نذر خان کی اہلیہ کی طبی و مالی امداد اور لانگری منیر کی مالی امداد درخواست پر کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ہدایات جاری کیں۔ 8 سینئر ٹریفک وارڈنز کی ترقی سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی۔ ٹریفک وارڈن آصف کی درخواست پر آر پی او ساہیوال کو ریلیف فراہم کرنیاور سب انسپکٹر غلام فرید کی ترقی سے متعلق درخواست پر ایڈیشنل آئی جی کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی۔