ترکیہ:مسافر بس خطرناک حادثے کا شکار، 9 افراد ہلاک 26 زخمی

حادثے کے بعد علاقے میں ٹریفک معطل رہی، جسے بعد ازاں بحال کر دیا گیا
انقرہ (آئی این پی )ترکیہ کے سیاحتی شہر انطالیہ میں ایک مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 9 افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ 26 افراد زخمی ہو گئے ۔ ترک حکام کے مطابق حادثہ شدید بارش کے دوران تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔   اطلاعات کے مطابق مسافر بس توازن برقرار نہ رکھ سکی اور بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کے وقت بس میں مجموعی طور پر 34 مسافر سوار تھے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور امدادی ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے، جنہوں نے ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔