آزادی چوک : میٹرو بس حادثے کا شکار،مسافر محفوظ رہے

 ٹریک کے اطراف جنگلے سے ٹکرا گئی،آزادی چوک سیکشن عارضی طور پر بند رہا
لاہور(آئی این پی) آزادی چوک کے قریب میٹرو بس حادثے کا شکار ہو گئی۔میٹرو بس حکام نے کہا ہے کہ میٹرو بس ٹریک کے اطراف لگے جنگلے سے ٹکرا گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ میٹرو بس میں موجود مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے، حادثے کے بعد میٹرو بس سروس کا آزادی چوک سیکشن عارضی طور پر  بند کر دیا گیا ہے۔میٹرو بس حکام کا کہنا ہے کہ ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک میٹرو سروس معطل کر دی گئی ہے۔