بڑے سکینڈلز سامنے آتے ہیں تو اکثر دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے کوئی بڑا قدم اٹھایا جاتا ہے
بلغراد (آئی این پی )سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ نے کہا ہے کہ انہیں آئندہ ا48 گھنٹوں کے اندر ایران پر فوجی حملہ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ اس کی وجہ جیفری ایپسٹین سے متعلق نئی دستاویزات کا اجرا ہے، جس سے امریکا کے اہم فیصلوں میں تیزی آ سکتی ہے۔ سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ نے ا یک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا کی ممکنہ فوجی کارروائی آئندہ 48 گھنٹوں میں ہو سکتی ہے۔انہوں نے اس ممکنہ امریکی حملے کو حال ہی میں جاری ہونے والی ایپسٹین فائلز سے جوڑا اور کہا کہ جب بھی اس طرح کے بڑے اسکینڈلز سامنے آتے ہیں تو اکثر دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے کوئی بڑا قدم اٹھایا جاتا ہے۔ مجھے خدشہ ہے کہ ایپسٹین فائلز سے توجہ ہٹانے کے لیے آئندہ 48 گھنٹوں میں ایران پر حملہ ہو سکتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ مزید بڑی پیش رفت بھی سامنے آئے گی۔ انہوں نے اس موقع پر ماضی کے مونیکا لیونسکی اسکینڈل کا بھی حوالہ دیا