امریکی حکام کی ایپسٹین فائلز کے 52 لاکھ صفحات کی چھان بین

یہ فائلز جنسی استحصال، ٹریفکنگ اور دیگر جرائم کی تحقیقات سے تعلق رکھتی ہیں
 واشنگٹن (آئی این پی )عالمی شہرت یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق خفیہ دستاویزات اب امریکی محکمہ انصاف کیلئے   پہاڑ نما چیلنج ثابت ہو رہی ہیں۔برطانوی خبررساںادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی ایک دستاویز بتاتی ہے کہ ڈپارٹمنٹ آف جسٹس کو ایپسٹین سے جڑے 52 لاکھ صفحات پر مشتمل فائلز کی چھان بین کرنی ہے، جس کیلئے  چار مختلف دفاتر سے 400 وکلا کو تعینات کیا گیا ہے۔ یہ عمل جنوری کے پہلے تین ہفتوں(  5 سے 23 جنوری)  تک چلے گا، اور کانگریس کی 19 دسمبر کی ڈیڈ لائن کو عبور کر جائے گا۔یہ فائلز، جو ایپسٹین کی جنسی استحصال، ٹریفکنگ اور دیگر جرائم کی تحقیقات سے تعلق رکھتی ہیں، اب شفافیت کے قانون کے تحت عوام کے سامنے آنے والی ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ نے اس قانون کی تعمیل کا حکم دے دیا ہے، حالانکہ صدر ٹرمپ نے مہینوں تک انہیں سیل رکھنے کی کوشش کی۔