ایپسٹین فائلز میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے نام بھی سامنے آگئے

دستاویزات میں سینکڑوں سیاستدانوں، کاروباری شخصیات اور عالمی اثر و رسوخ رکھنے والے افراد کے نام شامل ہیں
 اسلام آباد(یواین پی‘مانیٹرنگ ڈیسک)جیفری ایپسٹین فائلز میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے نام بھی سامنے آ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کی گئی ایپسٹین فائلز نامی تازہ دستاویزاتمیں دنیا بھر کی بااثر اور معروف شخصیات کے نام سامنے آئے ہیں۔ان فائلز میں پاکستان سے متعلق بھی چند حوالہ جات شامل ہیں، جن میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ناموں کا ذکر موجود ہے۔ایپسٹین فائلز سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے جڑے نیٹ ورک، روابط، ملاقاتوں اور ای میل خط و کتابت پر مشتمل ہیں۔ ان دستاویزات میں سیکڑوں سیاستدانوں، کاروباری شخصیات اور عالمی اثر و رسوخ رکھنے والے افراد کے نام شامل ہیں، تاہم ان تمام حوالہ جات کو یکساں نوعیت کا نہیں قرار دیا جا رہا۔