بچوں سے زیادتی کے مجرم جیفری ایپسٹین کے متاثرین کو ترجیح دینی چاہیے،برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹار
لندن(آئی این پی )برطانیہ کے وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے بدنام زمانہ امریکی شہری جیفری ایپسٹین کی نئی دستاویزات میں قابل اعتراض تصویر سامنے آنے پر سابق شہزادے اینڈریو سے گواہی دینے کا مطالبہ کردیا۔برطانوی وزیراعظم نے شاہی خاندان کے فرد اور سابق شہزادے اینڈریو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی کانگریس کے سامنے پیش ہوکر گواہی دے۔ کئیر اسٹارمرنے یہ مطالبہ اینڈریو مانٹ بیٹن کی قابل اعتراض تصاویر سامنے آنے پر کیا جو بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین کی نئی فائلز جاری ہونے پر سامنے آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں سے زیادتی کے مجرم جیفری ایپسٹین کے متاثرین کو ترجیح دینی چاہیے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اینڈریو کی سابق اہلیہ سارہ فرگوسن نے جیل سے رہائی پر جیفری ایپسٹین کو شادی کی پیش کش کی تھی