پیرس معاہدے کے تحت برطانیہ نے 1814 میں ان جزائر کا کنٹرول سنبھال لیا تھا
لندن(آئی این پی )برطانیہ کے وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے چاگوس آئی لینڈز ماریشس کے حوالے کرنے کی ڈیل روک دی۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق لیبر حکومت دارالامرا میں اس معاملے کو التوا میں ڈالتے ہوئے بحث سے پیچھے ہٹ گئی ہے، اگر ڈیل ختم کی گئی تو سرکیئر اسٹارمر کا یہ اپنے دور میں پندرہواں یوٹرن ہوگا۔جزائرنما چاگوس آئی لینڈز بحرہند کیوسط میں ہیں اوریہ ماریشس سے تقریبا 1600کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہیں، ماریشس انہیں اپنا حصہ تصور کرتا ہے۔پیرس معاہدے کے تحت برطانیہ نے 1814 میں ماریشس سمیت ان جزائر کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔انیس سو پینسٹھ میں سردجنگ کے دوران امریکا اور برطانیہ کے درمیان معاہدے کے تحت ماریشس سے چاگوس آئی لینڈزکو علیحدہ کردیا گیا