جزیرہ ڈیاگو گارسیا ماریشس کے حوالے نہ کیا جائے، ٹرمپ کی برطانیہ کو تنبیہ

واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ کے بعد اب بحیرہ ہند میں واقع ایک جزیرے ڈیاگو گارسیا کا ذکر کرتے ہوئے برطانیہ کے وزیرِاعظم سر کیئر سٹارمر کو بھی مخاطب کیا اور کہا ہے کہ   اگر ایران نے معاہدہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تو ممکن ہے کہ امریکا کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے  ڈیگو گارشیا کا استعمال کرنا پڑے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کی جانب سے چاگوس جزائر ماریشس کے حوالے کرنے اور اہم فوجی اڈہ واپس لیز پر لینے کے منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیگو گارشیا کو نہ چھوڑا جائے۔صدر ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر ایک پیغام میں لکھا کہ یہ زمین برطانیہ کے ہاتھ سے نہیں جانی چاہیے اور اگر ایسا ہوا تو یہ ہمارے عظیم اتحادی کے لیے خطرناک موڑ ثابت ہوگا۔ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب   واشنگٹن نے باضابطہ طور پر لندن کے اس منصوبے کی حمایت کی تھی جس کے تحت برطانوی بحرِ ہند کے علاقے(برٹش انڈین اوشین ٹیریٹری  )کی خودمختاری ماریشس کے
 حوالے کی جانی ہے