ماحول کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ، ہمارے پاس ایک ایسا سیارہ ہے جس میں زندگی گزارنے کے لئے ہر چیز موجود ہے
پانی ذخیرہ کرنے کیلئے چھوٹے ڈیمز بنانا وقت کی ضرورت ہے، ہم آئندہ دوسال میں ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے جارہے ہیں
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ صاف پانی میں غلاظت پھینکی جاتی ہے اور وہی پانی سب پی رہے ہیں۔آبی ذخائر کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ ماحول کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے، ہمارے پاس ایک ایسا سیارہ ہے جس میں زندگی گزارنے کیلئے ہر چیز موجود ہے۔انہوں نے کہکا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے چھوٹے ڈیمز بنانا وقت کی ضرورت ہے، ہم آئندہ دوسال میں ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے جارہے ہیں، فضلہ کو ٹھکانے لگانے کا طریقہ کار بھی طے کریں گے۔مصدق ملک نے کہا کہ کئی قدرتی جھیلوں کے کنارے تعفن پھیلا ہوتا ہے جس سے بدبوآتی ہے، ہم اس کو ختم کریں گے، یہ صرف پانی جھیل اورکشتیاں نہیں بلکہ زندہ رہنے کا ایک طریقہ ہے۔