واپس نہیں جانے دیں گے، پھر ان کی گاڑی پر چڑھ کر لاتیں ماریں
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کسی ضروری کام سے کہیں جانے کی کوشش کی لیکن مظاہرین نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو جانے سے روک دیا۔کارکنان علی امین گنڈاپور کی گاڑی پر کودتے رہے، اس دوران ایک کارکن کی طرف سے بوتل پھینکی گئی جو علی امین گنڈاپور کو لگی۔اسلام آباد کے سیونتھ ایوینیو پر کلثوم انٹرنیشنل اسپتال کے سامنے علی امین گنڈا پور کی گاڑی کافی دیر تک رکنے پر کارکنان نے پہلے وزیر اعلیٰ کو کہا کہ واپس نہیں جانے دیں گے، پھر ان کی گاڑی پر چڑھ کر لاتیں ماریں۔علی امین گنڈا پور نے دو بار گاڑی سے نکل کر کارکنان سے خطاب کرنا چاہا مگر مشتعل کارکنان ڈی چوک جانے کے نعرے لگاتے رہے۔