رواں برس جنوری میں پاکستان میں افراطِ زر کی شرح 2.4 فیصد رہی، جو گزشتہ سال جنوری کے 28.3 فیصد سے نمایاں کمی ہے۔
پاکستان شماریات بیورو (پی بی ایس) کے مطابق، یہ گزشتہ 2 برسوں میں مہنگائی کی کم ترین سطح ہے، جس سے شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں قیمتوں کے دباؤ میں کمی ظاہر ہو رہی ہے۔سی پی آئی افراطِ زر میں جنوری 2025ء میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 0.2 فیصد کا معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا۔ گزشتہ ماہ کی نسبت یہ اضافہ 0.1 فیصد تھا، جبکہ جنوری 2024ء میں یہ شرح 1.8 فیصد تھی۔ادارہ شماریات کے مطابق شہری افراطِ زر 2.7 فیصد جبکہ دیہی افراطِ زر 1.9 فیصد تک کم ہو گئے ہیں، جو گزشتہ سال جنوری میں بالترتیب 30.2 فیصد اور 25.7 فیصد ریکارڈ کیے گئے تھے۔