مقتدر قوتوں کے لیے آئین و قانون موم کی ناک ہیں:مولانا فضل الرحمٰن

 مقتدر قوتوں کے لیے آئین و قانون موم کی ناک ہیں:مولانا فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیکا قانون پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقتدر قوتیں آئین اور قانون کو اپنی مرضی کے مطابق موڑ سکتی ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست اور صحافت ایک دوسرے کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں اور قوانین حالات کے مطابق بدلتے رہتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پیکا قانون یک طرفہ ہے اور صحافی برادری سے اس پر مشاورت کی جانی چاہیے تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت محسن نقوی سے مشاورت کا وعدہ کر چکے ہیں، لیکن لگتا ہے کہ کسی دباؤ کی وجہ سے انہوں نے جلد ہی پیکا قانون پر دستخط کر دیے۔ فضل الرحمان نے چھبیسویں آئینی ترمیم کے مسودے پر بھی بات کی اور کہا کہ اس میں جے یو آئی کے نکات شامل کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومتی مسودہ قبول کیا جاتا تو ملک میں مارشل لا کی سی صورتحال پیدا ہو جاتی۔