امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اضافی ٹیرف عائد کرنے کے بعد کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ ساتھ یورپی یونین پر بھی ٹیرف لگانے کا اعلان کیا ہے۔
ان اقدامات کے بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں مندی کا رجحان دیکھا گیا، اور ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں بھی شدید مندی آئی۔ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ اضافی ٹیرف پر بات کرنے کے لیے کینیڈین اور میکسیکن رہنماؤں سے رابطہ کریں گے۔ اس فیصلے کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ چینی یوآن اور کینیڈین ڈالر کی قیمتیں ریکارڈ کمی سے دوچار ہو گئیں۔
یورو کی قیمت گزشتہ 2 سال کی کم ترین سطح پر آگئی، اور بٹ کوائن بھی تین ہفتوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو سے درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف اور چین سے 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا اطلاق منگل سے ہوگا۔ اس فیصلے کا مقصد تجارتی خسارے کو کم کرنا اور امریکی معیشت کو مزید تقویت دینا ہے۔