جلو سفاری پارک میں سفید ٹائیگر کے پنجرے سے نکلنے کے واقعے کی تحقیقات کے دوران، اینمل کیپر کو اس حادثے کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، ٹائیگر کے باہر آ جانے پر انتظامیہ نے اینمل کیپر کے خلاف اقدام قتل سمیت چھ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق، اینمل کیپر نے بدنیتی اور عوام کو نقصان پہنچانے کی نیت سے ٹائیگر کے پنجرے کا دروازہ کھولا۔ بعد ازاں، عملے نے ٹائیگر کو بے ہوشی کی ادویات دے کر پنجرے میں واپس بند کیا۔مقدمہ سفاری پارک کی انتظامیہ کی مدعیت میں درج کیا گیا اور تحقیقات جاری ہیں۔