لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس جواد حسن نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیا
راولپنڈی (آن لائن)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس جواد حسن نے 5 مرلہ اور اس سے کم پراپرٹی پر عائد ٹیکس کے خلاف دائر پٹیشن سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیا ہے طارق محمود بھٹی نے نزاکت حسین ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر پٹیشن میں پنجاب حکومت، چیف سیکریٹری پنجاب، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اور ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی کو فریق بنایا تھا گزشتہ روز ابتدائی سماعت کے موقع پر درخواست گزار اور اس کا وکیل عدالت میں موجود تھے دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کس حیثیت میں یہ پٹیشن دائر کر رہا ہے جس پر درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 5 مرلے اور اس سے کم کی تمام پراپرٹیز ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں جبکہ 5 مرلے کے مکان پر 3 لاکھ سے زائد کا ٹیکس عائد کیا گیا ہے