وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ایک اور کامیاب منصوبہ: ویمن ہاسٹل 8 ماہ میں مکمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ایک اور کامیاب منصوبہ: ویمن ہاسٹل 8 ماہ میں مکمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے اعلان کردہ ویمن ہاسٹل منصوبہ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔

 پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے اس تین منزلہ ہاسٹل کی تعمیر مئی 2024 میں شروع کی اور دن رات کی محنت سے اسے 8 ماہ میں مکمل کیا۔ اس ہاسٹل میں 200 خواتین ملازمین کے قیام کی گنجائش موجود ہے۔صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات کے مطابق، اس منصوبے پر 500 ملین روپے کی لاگت آئی ہے۔اس منصوبے کا مقصد سیف سٹیز اتھارٹی کی خواتین افسران کو محفوظ اور آرام دہ رہائش فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بہتر طریقے سے انجام دے سکیں۔