وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے آذربائیجان کے وزیراعظم کی ملاقات

باکو(آن لائن)وزیر اعظم آذربائیجان علی اسدوف سے وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ،نجکاری و مواصلات عبدالعلیم خان کی ملاقات، باکو میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات اور تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی ۔ آذربائیجان کے وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سال صدرکے دورہ پاکستان سے باہمی تعاون میں اضافہ ہوا پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے آذربائیجان ہمیشہ محبت اور اخوت کا پیغام رکھتا ہیباکو کے اس اجلاس میں آذربائیجان اور پاکستان کے مابین سٹریٹیجک پارٹنر شپ کے مختلف امور زیر بحث آئے ۔ آذربائیجان کے وزیر اعظم کی کابینہ کے وزراء کی بھی اجلاس میں شرکت، مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی کااظہار بھی کیا ۔