بے نظیر بھٹو کا 72 واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن،سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کا72واں یوم پیدائش آ ج منایا جائے گااس سلسلے میں ملک بھرمیں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سالگرہ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو 21جون 1953ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔انہوں نے 15برس کی عمر میںاو لیول کیا۔جون1973ء میں انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں گریجویشن کی1976ء میں انہوں نے سیاست،فلسفہ اور معاشیات میں گریجویشن کی