بغیر مشین کے ہوا سے چلنے والے سافٹ روبوٹس

آکسفورڈ (آئی این پی) یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے انجینئرنگ سائنس ڈیپارٹمنٹ کے محققین نے ایک نئی نوعیت کے ایئر پاورڈ یا ہوا سے چلنے والے سافٹ روبوٹس متعارف کرائے ہیں۔جرنل نیچر میں شائع تحقیق کے مطابق جو بغیر کسی کمپیوٹر، الیکٹرانکس یا دماغی کنٹرول کے خودکار طور پر حرکت اور ہم آہنگی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔محققین کے مطابق ان سافٹ روبوٹس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ مکمل طور پر نرم اور لچکدار مواد سے تیار کیے گئے ہیں اور ان میں حرکت پیدا کرنے کے لیے صرف ہوا کے دبا کا استعمال کیا گیا ہے،