ہائیکورٹ کے حکم پر جاگیرداروں کی قید سے 7 افراد بازیاب

بیلف نے تمام افراد کو بازیاب کر کے لاہور ہائیکورٹ پیش کردیا‘عدالت نے گھر جانے کی اجازت دیدی
 لاہور(یواین پی) لاہور ہائیکورٹ نے جاگیرداروں کی قید سے سات افراد کو بازیاب کرا کے گھر جانے کی اجازت دیدی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس تنویر احمد شیخ نے درخواست گزار رحمان کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا  خانقاہ ڈوگراں کے جاگیرداروں نے خاندان کے سات افراد کو گھر میں قید کر رکھا ہے ،عدالت خاندان کے سات افراد کو بازیاب کرانے کا حکم دے ۔ عدالتی حکم پر بیلف نے کارروائی کر کے سات افراد کو بازیاب کر ا کے عدالت میں پیش کیا جنہیں عدالت نے گھر جانے کی اجازت دیدی۔