بھارت اور اسرائیل دہشت گردی میں ملوث ہیں، ان کا بائیکاٹ کیا جائے،فلسطین یکجہتی مارچ سے خطاب
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اہلسنت و جماعت کے زیرِ اہتمام کراچی میں فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی مارچ و ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی بحری، بری اور فضائی فوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے، بھارتی جیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ بھارت اور اسرائیل دہشت گردی میں ملوث ہیں، ان کا بائیکاٹ کیا جائے۔مفتی منیب الرحمٰن نے یہ بھی کہا ہے کہ مودی کی آبی جارحیت قبول نہیں ہے، بھارتی وزیرِ اعظم کے جنگی جنون کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔