بلاول بھٹو کو ابتداء میں تقریر انکل لکھ کر دیتے تھے: مفتی منیب الرحمن

 مدارس کی آزادی کی جنگ لڑنا بااختیار لوگوں کو ناراض کئے بغیر نہیں ہو سکتا:تقریب سے خطاب
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے بلاول بھٹو زرداری کو ابتداء￿  میں تقریر انکل لکھ کر دیتے تھے مگر اب بلاول بھٹو سمجھ گئے ہیں ان کو اپنی پہچان بنانی ہے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا فلاح کے کام میں داد دینے والے کم اور شکوے کرنے والے زیادہ ہوں گے۔ مدارس کی آزادی کی جنگ لڑنا بااختیار لوگوں کو ناراض کئے بغیر نہیں ہو سکتا۔ جدید دور میں علماء￿  اپنے مدارس میں تبدیلی لائیں۔