بھکاریوں ، سہولت کاروں کا گھیرا تنگ

سیف سٹی اتھارٹی نے جدید مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کی مدد سے نشاندہی کا خودکار نظام تیار کر لیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبے بھر میں بھکاریوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ سیف سٹی اتھارٹی نے جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مدد سے ان کی نشاندہی کا خودکار نظام تیار کر لیا ہیسیف سٹی حکام کے مطابق اے آئی جدید موشن انیلیکٹس رویے پر مبنی نیاسسٹم متعارف کروا دیا ہے،سسٹم سڑکوں پر افراد کی حرکات و سکنات کو دیکھ کر بھکاریوں کی موجودگی کو ظاہر کرے گا، سسٹم افراد کی حرکات و سکنات کودیکھ کر اندازہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے نظام بغیر مشکوک سرگرمیوں کی نشاندہی کرنے کے لیے ایڈوانس موشن اینالیٹکس کا استعمال کرتا ہے،زیادہ دیر سڑک پر کھڑے رہنا ، گاڑیوں کے قریب جانا، سڑک پر آہستہ چلنا بے مقصد سڑک پر کھڑے رہنا شامل ہیجدید نظام بھیک مانگنے کی سرگرمیوں اور بھکاریوں کے منظم گروہوں کی سرکوبی کیلئے تیار کیا گیا ہے، تاکہ شہروں میں سڑکوں پر پیش آنے والی مشکلات اور گداگری کے نیٹ ورک کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔