پنجاب کی تمام 43 ڈسٹرکٹ اور 170 تحصیل بارز میں پولیس کے داخلے پر پابندی عائد

پنجاب کی تمام 43 ڈسٹرکٹ اور 170 تحصیل بارز میں پولیس کے داخلے پر پابندی عائد

 پنجاب میں 43 اضلاع اور 170 تحصیل بارز میں پولیس کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پنجاب بار کونسل کے صدر نے واضع کیا ہے کہ وہاڑی اور جھنگ میں وکلا کے بہیمانہ قتل کے واقعے کے خلاف، صوبے بھر کی تمام بارز میں پولیس کا داخلہ منع ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف وکلا پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔درخواست کے مطابق، پنجاب بار کونسل کی اپیل پر ضلع کچہری میں وکلا کی ہڑتال  آج بھی جاری ہے۔ صدر بار نے بتایا کہ وکلا کے بائیکاٹ کے دوران کوئی عدالت کسی کے خلاف منفی آرڈر جاری نہیں کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ دن ساڑھے 11 بجے ایک احتجاجی اجلاس منعقد ہوگا، جس میں وکلا کے قتل کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔