قصور(خصوصی رپورٹ)ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی، نہر میں کودنے کی کوشش کرنیوالی خاتون اور دو بچوں کی جان بچا لی گئی۔ ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملی کہ پھولنگر جمبر میں خاتون دو بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگانے کی کوشش کر رہی ہے، جس پر ریسکیو ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی۔ 29 سالہ مہوش یاسین کی دو سال قبل پہلے شوہر سے طلاق ہو چکی تھی اور 3 ماہ قبل دوسری شادی ہوئی تھی، گھریلو ناچاقی اور بچوں کو قبول نہ کرنے کے تنازعہ پراس نے شدید ذہنی دبائو پر 8 سالہ بیٹے عزیر اور 4 سالہ بیٹے اذلان سمیت نہر میں کودنے کی کوشش کی۔عینی شاہدین نے خاتون کوبروقت نہر میں چھلانگ لگانے سے روک لیا، ریسکیو اہلکاروں نے تینوں کو پھولنگر دفترمنتقل کر دیا۔