نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی مسافر طیاروں کی ہنگامی لینڈنگ اور پرواز منسوخی کا سلسلہ جاری ہے جہاں ایک مقامی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ ہوئی جبکہ ایک بین الاقوامی پرواز تکنیکی خرابی کے باعث منسوخ کردی گئی۔ بھارتی شہر احمدآباد میں افسوسناک حادثے کے بعد بھارتی ایئرلائن کی ایک اور پرواز نے ناگ پور میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئرلائن کی کوچی سے نئی دلی جانے والے پرواز کی ناگ پور میں ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی ایئرلائن نے بم کی اطلاع پر ناگپور میں ہنگامی لینڈنگ کی۔دوسری جانب بھارتی ایئرلائن کی احمد آباد سے لندن کی پرواز منسوخ کردی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئرلائن کی پرواز کو تکنیکی مسائل کی وجہ سے منسوخ کیا گیا ہے۔