پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کی سالانہ گرانٹ 40 ملین کرنے کی منظوری

 عوامی فلاح و خوشحالی کیلئے پرعزم، وسائل کا موثر استعمال یقینی بنائیں گے:وزیر اعلی سہیل آفریدی 
پشاور(آئی این پی )وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت پختونخوا ہائی ویز کونسل کا چوبیسواں اجلاس ہوا، اجلاس میں اتھارٹی کے بجٹ، سالانہ مینٹیننس پلان اور دیگر اہم امور کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کی سالانہ آپریشنل گرانٹ 30 ملین سے بڑھا کر 40 ملین روپے کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے آئندہ بجٹ میں ہائی ویز اتھارٹی کے منصوبوں کیلئے زیادہ فنڈز اور بڑے منصوبے شامل کرنے کی ہدایت دی ہے جبکہ خیبرپختونخوا انٹرنشپ پروگرام میں نشستیں 20 فیصد بڑھا کر 5 ہزار سے 6 ہزار کر دی گئیں۔۔سہیل آفریدی کا کہنا  تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق عوامی فلاح و خوشحالی کے لیے پرعزم، وسائل کا موثر استعمال یقینی بنائیں گے۔