مسافر اپنے سامان کوایئرٹیگ سے ٹریک کرسکتے ہیں ، فائنڈ مائی نیٹ ورک کا آپشن فراہم کردیا گیا
ریاض(آئی این پی)سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ نے مسافروں کی سہولت کے پیش نظر گم شدہ سامان کو ٹریک کرنے لیے نئی سہولت فراہم کردی ہے، شیئر آئٹم لوکیشن کا نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس نئی سہولت کے ذریعے مسافر اپنے سامان کوایئرٹیگ سے ٹریک کرسکتے ہیں جس کے لیے فائنڈ مائی نیٹ ورک کا آپشن فراہم کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق مسافر اپنے آئی فون، آئی پیڈ یا میک پرفائنڈ مائی ایپلی کیشن کے ذریعے سامان کا ٹریکنگ لنک حاصل کرسکتے ہیں جسے السعودیہ کے ڈیجیٹل پورٹل پربا آسانی شیئرکیا جاسکتا ہے