کنٹونمنٹ بورڈز تحلیل معاملہ، تمام پٹیشینیں یکجا سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد (آئی این پی)ہائی کورٹ ڈویژن بنچ نے بورڈز تحلیل کی تمام پٹیشینیں باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کر لی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ہائی کورٹ ڈویژن بنچ نے بورڈز تحلیل کے معاملے میں وزارت دفاع، وفاقی حکومت،بورڈز صدوراور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔تمام پٹیشنیں یک جا کر کے 8 دسمبر سے ریگولر سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں۔ پٹیشنیں راولپنڈی،چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈز کے تمام برطرف ممبران نے دائر کیں