راولپنڈی (آئی این پی) ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں کنٹونمنٹ بورڈز کی تحلیل سے متعلق پٹیشن پر سماعت ہوئی جس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز نئے عارضی بورڈز کے قیام کا نوٹیفیکیشن پیش نہیں کیا جاسکا۔ ہائی کورٹ نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کافی وقت دیا جاچکا ہے جس کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ 5 اکتوبر سے آج 23 دسمبر تک بورڈز تحلیل کا عرصہ آئینی خلا و غیر قانونی ہے۔ ابھی تک نئے عارضی تین تین رکنی بورڈز بھی نہیں بن سکے