سول ممبرز کوکنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی
موجودہ بورڈز کے فیصلے نگران بورڈ کے سامنے توثیق کیلئے پیش کرنے کا بھی فیصلہ
راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)وزارت دفاع نے ملک بھر میں موجود تمام کنٹونمنٹ بورڈز کو تحلیل کردیا اور نگران بورڈز کی فوری تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نگران بورڈز منتخب ممبران کی موجودہ مدت کے اختتام تک کام کریں گے اور آئندہ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کی تیاری کریں گے۔ منتخب سول ممبروں کو آئندہ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں امیدوار کے طور پر حصہ لینے کی اجازت نہیں ہو گی۔ وزارت دفاع نے اس بات کا بھی عندیہ دیا کہ موجودہ بورڈز کے فیصلے نگران بورڈ کے سامنے توثیق کیلئے پیش کئے جائیں گے۔ موجودہ منتخب ممبران اپنے عہدوں پر حلف لینے کی تاریخ سے چار سال بعد عہدہ چھوڑ دیں گے، جس سے آئندہ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کی نئی تاریخیں طے کی جائیں گی۔