آئین کے مطابق تعلیم کو فروغ دینے سے آبادی متوازن ہوگی:سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(آئی این پی )سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ حکومت کو تفریح کے وسائل پر بھی توجہ دینی چاہیے، آئین کے مطابق تعلیم کو فروغ دینے سے آبادی متوازن ہوگی۔پاکستان پاپولیشن سمٹ سے خطاب کے دوران ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ اسلام آباد میں فیملیز کے لیے مناسب تفریحی سہولتیں نہیں ہیں، ماحول کی وجہ سے لوگ باہر نہیں نکلتے، تفریح کی کمی آبادی کے بڑھنے میں کردار ادا کر رہی ہے، حکومت کو تفریحی سہولتوں میں اضافہ کرنا چاہیے۔