سندھ کے پانی اور وسائل کو لوٹا جارہا ہے:ایاز لطیف پلیجو

چولستان میں کینال بنانا سندھ کی عوام کیساتھ ناانصافی ہے پہلے ہی دریائے سندھ میں پانی نہیں 
  ٹنڈومحمدخان(آئی  این پی )قومی عوامی تحریک کے مرکزی سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے  سندھ کے پانی اور وسائل کو لوٹا جارہا ہے، چولستان میں کینال بنانا سندھ کے عوام کیساتھ ناانصافی ہے آصف علی زرداری اور بلاول نے عوام کو استعمال کرکے پھینک دیا،ہر پانچ سال میں آتے ہیں اور ووٹ لیکر آپ کو بھول جاتے ہیں،  ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈو محمد خان میں قومی عوامی تحریک کی جانب سے دریائے بچاو، سندھ بچاو عنوان سے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔   ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ نواز لیگ سمیت کسی بھی پارٹی کا کارکن کینالز کی تعمیر کی مخالفت کرتا ہے اسے ہم سلام پیش کریں گے۔  چولستان میں کینال بنانا سندھ کی عوام کے ساتھ ناانصافی ہے پہلے ہی دریائے سندھ میں پانی نہیں ہے اور یہ وقت باہر نکلنے کا ہے