10ہزار سے زائد نوجوان آئی ٹی شعبے سے منسلک‘ سالانہ 15 ملین ڈالر سے زائد آمدن
گلگت(آئی این پی )گلگت بلتستان میں آئی ٹی کا شعبہ انقلابی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔تفصیل کے مطابق گلگت بلتستان میں آئی ٹی کے شعبہ جات میں ایس سی او کا کلیدی کردار ناقابلِ فراموش ہے۔گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں ایس سی او مسلسل اپنے فرائض میں کوشاں ہے۔ گلگت بلتستان میں 10ہزار سے زائد باصلاحیت نوجوان آئی ٹی کے شعبے سے منسلک ہیں۔گلگت بلتستان کے باصلاحیت نوجوان سالانہ 15 ملین ڈالر سے زائد آمدنی حاصل کررہے ہیں۔ نوجوان اے آئی، گرافک ڈیزائن، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ویب ڈیولپمنٹ سمیت دیگر ڈیجیٹل سروسز فراہم کر رہے ہیں