میران شاہ (آئی این پی )نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں جاری کورس کے 35 رکنی سول افسران کے وفد نے میران شاہ کا دورہ کیا۔تفصیل کے مطابق جنرل آفیسر کمانڈنگ میران شاہ نے وفد کی آمد پر ان کا استقبال کیا۔ وفد نے یاد گارِ شہدا پر پھول چڑھائے اور شہدا کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔وفد کو علاقائی سیکیورٹی صورتحال، انسداد دہشتگردی چیلنجز اور قیامِ امن میں سیکورٹی فورسز کے کردار پر بریفنگ دی گئی جبکہ وفد کے شرکا کو معاشی خوشحالی کیلئے اٹھائے جانے والے اہم اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔