میران شاہ سمیت ضلع بھر میں کرفیو نافذ رہا

 میرانشاہ(آ ئی این پی )شمالی وزیرستان میں ضلعی انتظامیہ نے بدھ کو میران شاہ سمیت ضلع بھر میں کرفیو نافذ کردیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کرفیو صبح 5بجے سے شام 7بجے تک نافذ رہا ۔ اس دوران تمام مرکزی شاہراہیں عام ٹریفک کے لیے بند ر ہیں ، عوام سے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔