چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے وفد کی اہم ملاقات، 26 دوست ممالک کے افسر بھی وفد میں شامل
اسلام آباد ( آن لائن) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) کے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس 2026 کے 120 سے زائد شرکاء نے سپریم کورٹ آف پاکستان کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت چیف انسٹرکٹر میجر جنرل نعیم اختر نے کی جبکہ 26 دوست ممالک کے افسران بھی اس وفد کا حصہ تھے۔شرکاء نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی، جہاں چیف جسٹس نے آئینی اختیارات کی تقسیم، عدلیہ کے کردار، بنیادی حقوق کے تحفظ اور عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات میں سوال و جواب کا سیشن بھی رکھا گیا جس میں شرکاء نے بھرپور حصہ لیا۔وفد نے سپریم کورٹ میوزیم کا دورہ بھی کیا اور عدالتی ریکارڈ میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔
انجینئر محمد علی مرزا کے بیانات گستاخی ہیں جو کسی شرعی مقصد کے بغیر دہرائے گئے‘مرزا سخت تعزیری سزا کے مستحق ہیں‘ ان پر توہین قرآن کی دفعات بھی شامل کی جائیں۔کونسل نے انجینئر محمد علی مرزا کے بیانات کو گستاخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے کئی جملے نقلِ کفر پر مشتمل ہیں جو کسی شرعی مقصد کے بغیر دہرائے گئے۔ کونسل کے مطابق ایسے کلمات دہرانا ناجائز اور سخت گناہ ہے، لہٰذا مرزا سخت تعزیری سزا کے مستحق ہیں۔ مزید کہا گیا کہ ان پر توہینِ قرآن کی دفعات بھی شامل کی جائیں