شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی دو کارروائیوں کے دوران 7 خوارج ہلاک‘اسلحہ برآمد

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی وزیرستان میں دو کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی یافتہ سات خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر مطابق سیکیورٹی فورسز نے یکم دسمبر کو خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز کیے،  میر علی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں چھ خوارج جہنم واصل کر دیے گئے۔سپن وام میں بھی ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک مزید خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔